اسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اسد عمر

کورونا کی بھارتی قسم کے پھیلاؤ سے اسپتالوں پر بوجھ بڑھ سکتا ہے، وفاقی وزیر

شہری کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پرعمل کریں اور ویکسین لگوائیں، اسد عمر فوٹو: فائل

HYDERABAD:
وفاقی وزیر منصوبندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کہتے ہیں کہ اس وقت اسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے۔


اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ عالمی سطح پر مشاہدہ کیا گیا ہے کورونا وائرس کا بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیلتا ہے، پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی یہ قسم تیزی سے پھیل رہی ہے، اس وقت ملک کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت اسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے، کورونا کی بھارتی قسم کے پھیلاؤ سے اسپتالوں پر بوجھ بڑھ سکتا ہے، شہری کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پرعمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔
Load Next Story