دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کی رونمائی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی، ابوظہبی اور عمان میں کھیلے جائیں گے


Sports Reporter September 02, 2021
پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا فوٹو: فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔

دبئی میں منعقدہ تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی یواے ای کے شیخ نیہان مبارک النیہان تھے۔ ان کے ساتھ خالد زارونی اور آئی سی سی آفیشلز بھی موجود تھے۔

بھارت کی میزبانی میں 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی میلے کے تمام تر انتظامات ایمریٹس کرکٹ بورڈ کررہا ہے، میچز دبئی، ابوظہبی اور عمان میں شیڈول ہیں، 17 اکتوبر سے ایونٹ کا سپرکوالیفائر راؤنڈ شروع ہوگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا چوبیس اکتوبر کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے