جامعہ کراچی سے ملحقہ کالجوں میں ڈگری پروگرام ختم کرکے ایسوسی ایٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
ریگولر کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ طلبہ بھی ایسوسی ایٹ ڈگری میں انرولڈ ہوسکیں گے
جامعہ کراچی سے ملحقہ کالجوں میں دو سالہ ڈگری پروگرام بی اے، بی ایس سی اور بی کام ختم کرنے اور دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی میں اکیڈمک کونسل کا اجلاس ہوا جس کی صدارت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے کی جبکہ اجلاس میں اکیڈمک کونسل کے ممبران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں دو سالہ ڈگری پروگرام پر بحث کی گئی، دو سالہ ڈگری گریجویشن پروگرام بی اے، بی کام، بی ایس سی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کی جگہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ان آرٹس، ایسوس ایٹ ڈگری پروگرم ان سائنس اور ایسوسی ایٹ پروگرام ان کامرس شروع کیا جائے گا۔
ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام گریجویشن پروگرام کی طرز پر سالانہ امتحانی نظام کے تحت شروع ہوگا اور سیمسٹر سسٹم اس پروگرام میں لاگو نہیں ہوگا جبکہ ریگولر کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ طلبہ بھی ایسوسی ایٹ ڈگری میں انرولڈ ہوسکیں گے۔
پروگرام گریجویشن کے مساوی نہیں ہوں گے بلکہ گریجویشن کے خواہشمند طلبہ کو دو سال ایسوسی ایٹ ڈگری کی تکمیل کے بعد یونیورسٹی کے سال سوئم میں داخلہ لینا ہوگا اور مزید دو سال پڑھنے کے بعد طالب علم متعلقہ شعبے میں اپنی گریجویشن مکمل کرسکے گا۔
فیصلے کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کیا جائے گا، کالجز میں چار سالہ بی ایس پروگرام بھی بحال رکھا جائے گا، کالجز میں داخلوں کے لئے داخلہ پالیسی کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا۔