ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

ڈالر کی اڑان کے سبب انٹربینک ریٹ ایک موقع پر 167 روپے سے بھی تجاوز کرگئے تھے


Staff Reporter September 02, 2021
(فائل فوٹو)

ISLAMABAD: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 11 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ گئی۔

درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ اور ڈالر کی قدر میں ممکنہ نمایاں اضافے کے خطرات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں میں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر 167 روپے سے بھی تجاوز کرگئے تھے۔

تاہم پورے دن اتار چڑھاؤ کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 11 پیسے کے اضافے سے 166.98روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے اضافے سے 167.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں