ہائیکورٹ کاکمشنر کراچی کو1 ماہ میں دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے کا حکم

کراچی میں دودھ ڈیڑھ سو روپے فی لیٹرفروخت ہو رہا ہے۔ عوام چیخ رہی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں، ندیم شیخ ایڈوکیٹ


ویب ڈیسک September 02, 2021
کراچی میں دودھ ڈیڑھ سو روپے فی لیٹرفروخت ہو رہا ہے۔ عوام چیخ رہی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں، ندیم شیخ ایڈوکیٹ۔(فوٹو: فائل)

سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے کا حکم دےدیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل بینچ کے روبرو دودھ کی زائد قیمت پر فروخت سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے :کراچی میں ڈیری مافیا نے ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں اضافے کی تیاری کرلی

کمشنر کراچی نوید احمد شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔ ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ دودھ تو 1 سو 50 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ عوام چیخ رہی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں۔

یہ بھی پڑھیے : دودھ مافیا کراچی والوں سے ہر سال 47 ارب روپے کا ناجائز منافع کماتا ہے، رپورٹ

عدالت نے ریمارکس دیئے کمشنر کراچی پڑھے لکھے، اچھے افسر ہیں، یقین ہے نئی قیمت کا تعین کر لیں گے۔ دودھ کی نئی قیمت سے متعلق کمشنر کراچی نے عدالت کو یقین دہانی کرادی۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ ایک ماہ دے دیں، نئی قیمت کا تعین کر دوں گا۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ کے اندر اندر دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں