زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئے
27 اگست کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 27 ارب 22 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، اسٹیٹ بینک
آئی ایم ایف سے اسپشل ڈرائنگ رائٹس میں سے پاکستان کو 2 ارب 75 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 27 اگست کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 27 ارب 22 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
گزشتہ ہفتہ آئی ایم ایف سے 2 ارب 75 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا فنڈ موصول ہوا گزشتہ ہفتہ کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد سرکاری ذخائر میں 2 ارب 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 20 ارب 13 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 8 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔