افغان طالبان پر اثرورسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں فواد چوہدری

اشرف غنی نے وزیراعظم کی الیکشن نہ کرانے کی تجویز نہیں مانی اور آج حالات سب کے سامنے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک September 03, 2021
ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں حالات مستحکم رہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغان طالبان پر اثرورسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ ملک چھوڑ کرنکل جائیں جب کہ ابھی تک افغان مہاجرین بھی پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں حالات مستحکم رہیں، افغان طالبان پر اثرورسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے تاہم ہم کوشش کررہے ہیں کہ کابل ائیرپورٹ جلد کھل جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی تجویز کو پہلے بھی نہیں سنا گیا تھا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی کو الیکشن نا کروانے کی تجویز دی تھی تاہم انہوں نے وزیراعظم کی تجویز نہیں مانی اور حالات آج سب کے سامنے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں