سی این جی کی قیمت میں 28 روپے تک اضافے کا امکان

پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں 18 جب کہ سندھ میں 28 روپے اضافے کا امکان ہے، غیاث پراچہ


ویب ڈیسک September 03, 2021
پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں 18 جب کہ سندھ میں 28 روپے اضافے کا امکان ہے، غیاث پراچہ

سی این جی ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ایک بار پھر سی این جی کی قیمتوں میں 18 تا 28 روپے اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

غیاث پراچہ رہنما سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں سی این جی کی قیمت 18 روپے لیٹر بڑھ جائے گی جس کے بعد پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت 125 روپے فی لیٹر ہوجائے گی جب کہ سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 28 روپے کلو اضافہ ہوجائے گا جس کے باعث سندھ میں سی این جی کی قیمت 192 روپے کلو ہوجائے گی۔

غیاث پراچہ نے کہا کہ ہم اوگرا کے نوٹی فکیشن کا انتظار کررہے ہیں، کچھ جگہوں پر سی این جی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے، سی این جی پر ٹیکس بڑھانا اور پٹرول و ایل پی جی پر ٹیکس کم کرنا حیران کن ہے جس سے وزیراعظم کے وژن کے برعکس سی این جی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔

غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ حکومت سی این جی سیکٹر کے ٹیکسز میں کمی کرے، سی این جی سیکٹر کو بھی دیگر سیکٹرز کی طرح مراعات دی جائیں ورنہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سی این جی پٹرول سے مہنگی ہوجائے گی اور اس اقدام سے ملک مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں