کورونا وائرس پنجاب اور خیبر پختون خوا میں اسکولز بند کرنے کا اعلان
اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، صوبائی وزیر تعلیم
SEOUL:
کورونا وائرس کے باعث پنجاب اور خیبر پختون خوا میں اسکولز بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کی غیرمعمولی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول 6 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کے مطابق تمام اسکول 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے لہذا گھر پر محفوظ رہیں، اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کریں۔
ادھر وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے بھی صوبے کے 8 اضلاع میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو تا حکم ثانی بند کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
خیبر پختون خوا کے جن جن اضلاع میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند ہونگے ان میں پشاور، صوابی، ملاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد اور سوات شامل ہیں۔
صوبائی حکومت نے ایک روز قبل اس ضمن میں صوبے کے ان اضلاع میں تین دن پڑھائی اور تین دن چھٹی کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا، آج اسلام آباد میں وزیر اعظم کے ساتھ (این سی او سی) کے اجلاس میں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبائی حکومت کو بھی صوبے کے 8 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
صوبائی حکومت نے پشاور سمیت صوبے کے 8 اضلاع کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں 6 سے 11 ستمبر تک بند کرنے کے احکامات جاری کے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔