ترک حکومت نے پاکستانیوں کے قرنطینہ قواعد میں مزید نرمی کردی

ترکی میں پاکستانیوں کوکورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانے پر قرنطینہ سے استثنیٰ ہوگا


ویب ڈیسک September 03, 2021
ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے پرپاکستانی مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا: فوٹو: فائل

ترک حکومت نے غیرملکی سیاحوں سے متعلق نئی کورونا گائیڈ لائنزجاری کردیں۔

ترکی کی وزارت داخلہ نے غیرملکی سیاحوں سے متعلق نئی کورونا گائیڈ لائنزجاری کردیں جس میں پاکستانیوں کے قرنطینہ قوائد میں مزید نرمی کردی گئی ہے۔ ترک حکومت کے نئے قوائد وضوابط کل سے نافذ العمل ہوں گے۔

نئی گائیڈ لائنزکے مطابق ترکی جانے والے پاکستانی 72 گھنٹے قبل پی سی آرمنفی رپورٹ دکھانے کے پابند ہوں گے۔ تمام پاکستانی مسافروں کی ویکسینیشن سے قطع نظرپی سی آرٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ ترکی میں پاکستانیوں کوکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے پرقرنطینہ سے استثنیٰ ہوگا۔

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے پرپاکستانی مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ قرنطینہ میں 10 روزبعد دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا۔ 14 روزبعد پی سی آرٹیسٹ مثبت آنے پرمعاملہ وزارت صحت کی ہدیات کے مطابق نمٹایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں