وزیراعظم رواں ماہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم کا رواں ماہ 11 ستمبر کو کراچی کے دورے کا امکان ہے، ذرائع


Staff Reporter September 03, 2021
وزیراعظم کا رواں ماہ 11 ستمبر کو کراچی کے دورے کا امکان ہے، ذرائع

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کراچی میں بڑا منصوبہ شروع ہونے کے قریب ہے۔ وفاقی حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ سی پیک میں شامل ہے اور یہ چینی سرمایہ کاری سے مکمل ہوگا جب کہ سرکلر ریلوے منصوبے کی بالائی گزرگاہوں کی تعمیر اور حفاظتی دیوار کے لئے فنڈنگ سندھ حکومت کررہی ہے۔

زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اس حوالے سے وزیراعظم کا رواں ماہ 11 ستمبر کو کراچی کے دورے کا امکان ہے، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی میں کے سی آر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اس حوالے سے ریلوے حکام کو سنگ بنیاد کی تقریب کی تیاری کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |