کنگنا رناوت فلم کی پروموشن میں رکاوٹ پر انسٹاگرام پر برہم
مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں بےوقوف گوروں کے ایک گروہ کی غلام ہوں، اداکارہ
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی آنے والی نئی فلم 'تھالے وی' کی پروموشن میں رکاوٹ پر اسٹاگرام انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے انسٹاگرام انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی پروفائل میں نئی فلم کے ٹیلر کا لنک لگانا چاہتی ہوں۔ چونکہ میرا اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے اسے استعمال کر رہی ہوں اس کے باوجود مجھے پروفائل میں ردوبدل کے لیے انسٹاگرام سے اجازت لینے کی ضرورت پڑتی ہے۔
کنگنا رناوت نے لکھا کہ بھارت میں موجود آپ کی ٹیم مجھے کہتی ہیں کہ انہیں اپنے بین الاقوامی مالکان سے اجازت لینی ہوتی ہے، اس مسئلے کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے اور مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں بےوقوف گوروں کے ایک گروہ کی غلام ہوں، اپنی ایسٹ انڈیا کمپنی کے رویے کو تبدیل کریں۔
اداکارہ نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ جب سے میں نے اپنی فلم کی پروموشن کے لیے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ تھالے وی لکھا ہے تب سے ایڈیٹ سیکشن لاک ہوگیا ہے اور میں انسٹاگرام کی ٹیم کی اجازت ملنے کا انتظار کر رہی ہوں۔
کنگنا رناوت نے آخر میں کہا کہ اس طرح کا غیر پیشہ وارانہ رویہ کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔