نیوزی لینڈ داعش کا حامی چاقو بردار حملہ آور پولیس فائرنگ سے ہلاک

یہ ایک شخص کا ذاتی عمل ہے اسے مذہب یا عقیدے سے نہ جوڑا جائے، وزیراعظم جسینڈا آرڈرن


ویب ڈیسک September 03, 2021
ایک زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ میں داعش سے متاثر ایک شخص نے راہگیروں پر چاقو کے وار کرکے 7 کو زخمی کردیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آکلینڈ میں چاقو بردار شخص نے ایک شاپنگ مال کے نزدیک راہگیروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور حملہ آور کو گھر لیا تاہم ملزم نے گرفتاری دینے کے بجائے ایک شہری کو دبوچ کر ڈھال بنانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

یہ خبر پڑھیں : نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کا بدترین واقعہ، 2 مساجد میں فائرنگ سے 49 نمازی شہید

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس میں واقعے کو قابل نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فعل ایک شخص کا ذاتی فعل ہے اسے اس کے ایمان اور مذہب کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ حملہ آور سری لنکا کا شہری تھا اور 2011 میں نیوزی لینڈ پہنچا تھا۔ یہ شخص داعش سے متاثر تھا اور 2016 سے ایجنسیوں کی نگرانی میں تھا۔

پولیس کمشنر اینڈریو کوسٹر نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ملزم نے تنہا ہی اس کام کو سر انجام دیا ہے، اس میں کوئی گروپ شامل نہیں اور کمیونٹی کو مزید کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |