وزیراعظم کا برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں رکھنے پر اظہار تشویش

علاقائی امن کیلیے پرامن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے، وزیراعظم سے برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات

چاہتے ہیں پاکستان سرمایہ کاروں کی ترجیحی منزل ہو، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سے عوام کو مسائل درپیش ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک روب نے بھی ملاقات کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن واستحکام اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے کا معاملہ اٹھایا اور پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے سے دہری شہریت کے حامل افراد کو پریشانی کا سامنا ہے۔


وزیراعظم نے برطانوی وزیر سے مسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کی، ان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ایئرعربیہ گروپ کے چیئرمین شیخ عبد اللہ بن محمد الثانی نے ملاقات کی، اس دوران وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیرہوا بازی غلام سرور خان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی کمرشل ہوا بازی صنعت میں سرمایہ کاری کے امور پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے، چاہتے ہیں کہ پاکستان سرمایہ کاروں کی ترجیحی منزل ہو جب کہ سیاحت کے فروغ کے لیے بیرونی ممالک سے کمرشل ایئر لائنز کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
Load Next Story