کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز مالکان کو گرفتار کرنے کا حکم

محکمہ داخلہ سندھ کا انڈور شادی تقاریب منعقد کرنے والے بینکوئٹ اور شادی ہالز کو سربمہر کرنے کا حکم

محکمہ داخلہ سندھ کا انڈور شادی تقاریب منعقد کرنے والے بینکوئٹ اور شادی ہالز کو سربمہر کرنے کا حکم - فوٹو:فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز کے مالکان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی میں ملوث شادی ہال، بینکوئٹ مالکان، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کیا ہے۔ کراچی میں کورونا کی شرح میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہال مالکان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں متعلقہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ انڈور شادی تقاریب منعقد کرنے والے بینکوئٹ اور شادی ہالز کو سربمہر کردیا جائے جبکہ رات دس بجے کے بعد کھلے رہنے والے شادی ہالز مالکان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی کی آوٹ ڈور تقاریب میں 300 سے زائد مہمان مدعو کرنے پر کارروائی کی جائے، روزانہ کی بنیاد پر شادی ہالز کے خلاف کارروائی کی رپورٹ دی جائے اور شادی ہال کی تقریبات کو مانیٹر کیا جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کراچی ڈویژن اور ضلع حیدر آباد میں رات دس بجے کے بعد کھلے رہنے والے ہوٹلز اور ریسٹورینٹس سیل کیے جائیں اور کورونا ایس او پیر کی دھجیاں اڑانے والے ہوٹلز مالکان کو گرفتار کیا جائے۔
Load Next Story