امریکا میں جیٹ طیارہ عمارت سے ٹکرا کر زمین بوس 4 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں 2 پائلٹس اور 2 مسافر شامل ہیں


ویب ڈیسک September 03, 2021
زمین پر گرتے ہی طیارے میں آھ بھڑک اُٹھی، فوٹو: کاؤنٹی فارمنگٹن

امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں ایک چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ایک کمپنی کی عمارت سے ٹکرانے کے بعد زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شمالی کیرولینا کے رابرسٹن ایئرپورٹ سے کاؤنٹی ڈیئر کے مقامی ایئرپورٹ کے لیے پرواز بھرنے والا مسافر بردار جیٹ طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

طیارے میں پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث وہ پائلٹ سے بے قابو ہوکر پہلے ایک کمپنی کی عمارت سے ٹکرایا اور پھر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔

زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے بجھایا۔

جس کمپنی سے طیارہ ٹکرایا اور جس جگہ طیارہ گرا وہاں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کام کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے سے 4 لاشیں نکالیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 پائلٹس اور 2 مسافر شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جب کہ ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیدی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں