اسٹیٹ لائف انشورنس کو نجکاری لسٹ سے ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ

گھی کے غیر رجسٹرڈ خریداروں سے 11 ارب 58  کروڑ کا ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکا۔


Numainda Express September 04, 2021
قائمہ کمیٹی کے اجلاس، این ایچ اے ریسٹ ہاؤس پرائیویٹ پارٹی کو دینے رپورٹ طلب فوٹو: فائل

وزارت نجکاری کی جانب سے اسٹیٹ لائف انشورنس کو نجکاری لسٹ سے ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رکن کمیٹی سینیٹر انور لعل دین،سینیٹر انوار الحق کاکڑ، سیکریٹری نجکاری حسن ناصر جامی و دیگر نے شرکت کی۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ گھی مینوفیکچررز سے خریداری کرنے والے غیررجسٹرڈ خریداروں(ڈسٹری بیوٹرز،ہول سیلرز،ریٹیلرز) سے11ارب 58 کروڑ روپے کا سیلز ٹیکس وصول نہیں کیاجا سکا، کمیٹی نے ایف بی آر کوصحیح اعدادوشمار کا تعین کرکے ریکوری کی ہدایت کردی۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کی صدارت میں ہوا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی نے کرک اور کوہاٹ میں گیس کی سکیموں میں تاخیر ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن سے اس معاملہ پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مواصلات نے ناران میں این ایچ اے کے ریسٹ ہاؤس پرائیویٹ پارٹی کو دینے کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں رپورٹ مانگ لی۔ وزیر مواصلات مراد سعید کی قائمہ کمیٹی میں عدم شرکت پر اراکین کمیٹی کا برہمی کا اظہار کیا، رکن کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا اور دنیش کمار کمیٹی سے واک آٹ کر گئے۔ سینیٹر پرنس عمر احمد زئی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مواصلات کا اجلاس ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |