رشی کپورکی دیرینہ خواہشات کیا تھیں نیتو کپورکا انکشاف

رشی کی ایک خواہش یہ بھی تھی کہ رنبیرکی شادی اپنی زندگی میں دیکھنا چاہتے تھے، نیتو کپور


ویب ڈیسک September 04, 2021
رشی کپورکو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا۔ فوٹو: فائل

نیتوکپورنے آنجہانی بالی ووڈ اداکاراورشوہررشی کپورکی دیرینہ خواہشات کے بارے میں بتایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپورکو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا۔ اداکاررشی کپورکینسر کے موذی مرض کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

برسی کے موقع پرنیتو کپور نے شوہر رشی کپور کی دو دیرینہ خواہشات کے بارے میں زکرکیا۔ نیتو نے بتایا کہ وہ رنبیرکی شادی اپنی زندگی میں دیکھنا چاہتے تھے۔ نہ صرف یہ بلکہ رشی چاہتے تھے کہ رنبیر اپنی شادی پر پشاورکی روایت کے مطابق گھوڑے پر سوارہواورپگڑی بھی پہنے جس میں زمرد ہو۔

ایک اورخواہش یہ تھی کہ رشی کپور اپنے کرشنا راج والے گھرکودوبارہ بنا ہوا اور مکمل دیہکھنا چاہتے تھے۔ جس میں بیٹی ردھیما، رنبیر اوران کے لیے تین الگ الگ اپارٹمنٹس ہوں۔

واضح رہے کہ رشی کپورکینسرکے موذی مرض کے باعث 67 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں