عمران خان شہباز شریف کے بغض اور حسد میں دماغی مریض بن چکے ہیں ترجمان ن لیگ

عمران بزدار برادران عوام کو کچھ دینے نہیں بلکہ عوام کا آٹا ، چینی، بجلی، دوائی اور گیس لوٹنے آئے ہیں، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک September 04, 2021
شہباز شریف نے دس سال میں کھربوں کے منصوبے لگائے اور ایک ایک پائی کا حساب دیا، ترجمان (ن) لیگ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان شہباز شریف کے بغض اور حسد میں دماغی مریض بن چکے ہیں۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارالیکن عمران بزدار برادران نے اسے بنجر ، مہنگا اور بے روزگار کر دیا ، عمران بزدار برادران نے ہر جھوٹا الزام لگایا اور انہیں 2 مرتبہ گرفتار کیا، ان کے بنائے گئے ہر منصوبے کو کھنگالا گیا ، گھر کے ہر فرد کا احتساب ہو چکا لیکن کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔ نیب تھک ہار چکا لیکن شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکا ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران بزدار برادران عوام کو کچھ دینے نہیں بلکہ عوام کا آٹا ، چینی، بجلی، دوائی اور گیس لوٹنے آئے ہیں، ان خان شہباز شریف کے بغض اور حسد میں دماغی مریض بن چکے ہیں،انہوں نے پہلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کیا اور وہی کیس ایف آئی اے کے حوالے کر دئیے ہیں۔ عمران بزدار برادران عوام کو کچھ دینے نہیں بلکہ عوام کا آٹا ، چینی، بجلی، دوائی اور گیس لوٹنے آئے ہیں۔ شہباز شریف نے دس سال میں کھربوں کے منصوبے لگائے اور ایک ایک پائی کا حساب دیا، عمران خان گزشتہ 3 سال سال میں 225 ارب آٹا ، 500 ارب چینی ، اربوں کی بجلی اور گیس اور 550 ارب کی دوائی چوری کا جواب دے دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں