فیس بک کے ذریعے بچوں کوٹریپ کرکے نازیبا ویڈیوبنا کرہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم فیس بک کے ذریعے بچوں و لڑکوں کوٹریپ کرکے نازیبا ویڈیوبنواتا اورپھرانھیں مزید بچوں کوٹریپ کرنے کیلئے بلیک میل کرتا


ویب ڈیسک September 04, 2021
ملزم فیس بک کے ذریعے بچوں و لڑکوں کوٹریپ کرکے نازیبا ویڈیوبنواتا اورپھرانھیں مزید بچوں کوٹریپ کرنے کیلئے بلیک میل کرتا

KARACHI: ایف آئی اے سائبرکرائم سیل اسلام آباد نے فیس بک کے ذریعے بچوں کو ٹریپ کرکے نازیبا ویڈیو بناکر ہراساں کرنے اور بلیک میل کرکے مزید بچوں و لڑکوں کو ٹریپ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد نے ایک متاثرہ لڑکے کی جانب سے رجوع کرنے پر ابتدائی انکوئری کے بعد چھاپہ مارکر کوٹ مومن سرگودھا سے تعلق رکھنے والے کریم اعجاز نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزم فیس بک اکاونٹس کے ذریعے معصوم بچوں و لڑکوں کو ٹریپ کرکے نازیبا ویڈیو بنواتا اور پھر انھیں مزید بچوں کو ٹریپ کرنے کے لیے بلیک میل کرتا۔

ملزم نے ایف آئی اے سے رجوع کرنے والے لڑکے کو بھی دوسرے بچوں کی نازیبا ویڈیو شیئر کرکے اسکی بھی نازیبا ویڈیو بھی بنائی اور پھر بلیک کرکے مجبور کرتا رہا کہ دیگربچوں کو بھی ویڈیو کال کے لیے راضی کرے اورنازیبا ویڈیو بنواکر اسے فراہم کرے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے اکاونٹ سمیت دیگر تحویل میں لیے اکاونٹس کے میسنجرسے متعدد دیگر نازیبا ویڈیوز و تصاویر بھی برآمد ہوئیں ہیں جبکہ ملزم مکروہ فعل کے لیے لڑکیوں کی فیس بک آئی ڈیز بناکر بھی تعلق استوار کرنے بعد بلیک میلنگ میں ملوث ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا یے ملزم سے وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا یے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں