پیراولمپکس ملکی پرچم بلند کرنے والے حیدرعلی کے شانداراستقبال کی تیاریاں

ٹوکیو میں حیدرعلی ان کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی بنے ہیں

 ان کی اس شاندارکارکردگی کو حکومی اور عوامی سطح پر بہت سراہا جارہا ہے۔

پیرا لمپکس میں ملکی پرچم بلند کرنے والے حیدرعلی کے شانداراستقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔


پیرا لمپکس کے گولڈ میڈلسٹ حیدرعلی اتواراورپیرکی درمیانی شب لاہورپہنچ رہے ہیں، ڈسکس تھرومیں سب سے دور55.26 میٹرفاصلہ کے ساتھ ملکی پرچم بلند کرنے والے حیدرعلی کے شانداراستقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ حیدر علی کے ساتھ انیلہ نے بھی ان مقابلوں میں شرکت کی تاہم وہ عمدہ کارکردگی نہیں دکھاپائی۔

گوجرانوالہ کے باہمت حیدر علی کا مجموعی طورپر پیرا لمپکس میں یہ تیسرامیڈل ہے، 2008 میں انہوں نے لانگ جمپ میں سلور میڈل جیتا، دوہزار بارہ میں وہ فٹنس مسائل کا شکارہوئے جبکہ 2016 کے ریو پیرالمپکس میں حیدر علی نے کانسی کا تمغہ گلے میں ڈالا، اب ٹوکیو میں حیدر علی ان کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی بنے ہیں۔ ان کی اس شاندارکارکردگی کو حکومی اور عوامی سطح پر بہت سراہا جارہا ہے۔
Load Next Story