کراچی میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے بچی جاں بحق
بچی نے گھر کے باہر بجلی کے پول کو ہاتھ لگایا
بوٹ بیسن تھانے کےعلاقے کلفٹن شاہ رسول کالونی میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے 4 سالہ کمسن بچی جاں بحق ہو گئی ۔
بچی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت تانیہ دختر محمد اسلم کے نام سے کر لی گئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او بوٹ بیس نصیر تنولی نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفیہ بچی رات ساڑھے دس بجے کے قریب گھر سے باہر ہی نکلی تھی کہ گھر کے باہر بجلی کے پول کو ہاتھ لگانے کی وجہ سے اسے کرنٹ لگ گیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفیہ بچی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔ کے الیکٹرک نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس افسوسناک حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
علاوہ ازیں لیاقت آباد شریف آباد النصیراپارٹمنٹ کے قریب بھی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کو بجلی کے پول سے کرنٹ لگا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ یاسین کے نام سے کرلی گئی۔