بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
مجموعی ملکی سیاسی صورت حال اور الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر گفتگو تبادلہ خیال
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مجموعی ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم سے نکل جانے کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے تھے لیکن شہباز شریف نے چند روز قبل کراچی کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی کو ایک سیاسی حقیقت قرار دیا تھا۔