عدالت میں پیشی پر آئے 3 افراد مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق

فائرنگ کے بعد سیشن کورٹ میں بھگڈر مچ گئی اور بہت سے افراد زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک September 04, 2021
ریسکیو کی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ فوٹو:فائل

سیشن کورٹ میں مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کی سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے بعد سیشن کورٹ میں بھگڈر مچ گئی، اور خدشہ ہے کہ پیشی پر آئے بہت سے افراد زخمی ہوئے، فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری کورٹ پہنچ گئی اور عدالت کے ارد گرد کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ جب کہ ریسکیو کی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمی دونوں افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں