بچے سے متعلق اقرا عزیزکی پوسٹ پرشرمیلا فاروقی کی تنقید

اقرا نے انسٹاگرام پوسٹ پریاسر حسین اوربیٹے کبیرحسین کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ انہیں یاسر حسین پر بہت فخر ہے


ویب ڈیسک September 04, 2021
یہ پہلی دفعہ ہے جب یاسر نے بیٹے کے کپڑے تبدیل کیے، اقرا عزیز

اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئرکی جس پر شرمیلا فاروقی نے تنقید کی۔

پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر یاسر حسین اوربیٹے کبیر حسین کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ انہیں یاسر حسین پر بہت فخر ہے، یہ پہلی دفعہ ہے جب یاسر نے بیٹے کے کپڑے تبدیل کیے۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ یاسر نے اس نئے ماں بننے کے سفرکے دوران ان کی بہت مدد کی ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CTWQMeEtuTM/"]

اداکارہ کی اس پوسٹ پر پیپلز پارٹی کے رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آپ کے شوہرکام کررہے ہیں لیکن اس میں فخرکرنے کی کوئی بات ہے ہی نہیں۔ بچوں کی پرورش جتنی ماں کی ذمہ داری ہوتی ہے اتنی والد کی بھی۔







شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ ان کے شوہران کے بیٹے کو نہلاتے بھی ہیں، ڈائیپرزبھی بدلتے ہیں، کھانا بھی کھلاتے ہیں اوربچے کو اسکول بھی چھوڑ کر آتے ہیں جب وہ مصروف یا بیمارہوتی ہیں، اور انہیں یہ سب کرنا بہت پسند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔