تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا ہری پور کی نشست بھی ن لیگ لے اڑی

قومی اسمبلی کے حلقہ 19 کے7 پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ میں مسلم لیگ (ن) کے عمر ایوب 597 ووٹوں سے کامیاب،غیر حتمی نتائج

دوبارہ پولنگ میں مسلم لیگ (ن) کےعمر ایوب نے 2 ہزار 857 اور پی ٹی آئی کے راجہ عامر زمان نے 2 ہزار 258 ووٹ حاصل کئے، غیرحتمی غیرسرکاری نتائج فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 کے سات پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ نے تحریک انصاف کو نشست سے محروم کردیا اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمرایوب مجموعی طور پر ایک لاکھ 19 ہزار 339 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور کے حلقہ این اے 19 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے دوران انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ ساتوں پولنگ اسٹیشنز سے ملنے والےغیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےعمر ایوب نے 2 ہزار 857 اورپی ٹی آئی کے راجہ عامر زمان نے 2 ہزار 258 ووٹ حاصل کئے، مجموعی طور پر عمرایوب نے ایک لاکھ 19 ہز ار339 اور راجہ عامر زمان نے ایک لاکھ 18 ہزار 742 ووٹ حاصل کئے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق عمر ایوب نے 597 و وٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کرلی جس کے بعد ہری پور میں لیگی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔


واضح رہے کہ گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں ہری پور کی اس نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر زمان نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ متنازع 7 پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے سپریم کورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

Load Next Story