
شادی شدہ خاتون کے عشق میں مبتلا شخص نے خاتون کے شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔ شوہر کے ساتھ تیزاب گردی کے بعد خاتون آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی۔
پولیس کے مطابق 2 ملزمان لڑکی کو بھگانے کیلئے اسکے شوہر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے تیزاب پھینکنے والے ایک ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ خاتون اور اس کے ساتھی دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے ۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ تیزاب گردی کا شکار شخص ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کے جسم کا 50 فیصد سے زائد حصہ جھلس گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔