جاوید اختر کی جانب سے آر ایس ایس کا موازنہ طالبان سے کرنے پر ہندو انتہا پسند سیخ پا

ہندو انتہا پسندوں کا جاوید اختر کے گھر کے باہر احتجاج، سرعام معافی مانگنے کا مطالبہ

ہندو انتہا پسندوں کا جاوید اختر کے گھر کے باہر احتجاج، سرعام معافی مانگنے کا مطالبہ - فوٹو:فائل

FAISALABAD:
بھارت کے مشہور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے آر ایس ایس کا موازنہ افغان طالبان سے کرنے پر ہندو انتہا پسند سیخ پا ہوگئے۔

معروف موسیقار جاوید اختر کے آر ایس ایس اور طالبان سے متعلق بیان پر ہندو انتہاپسند جوہو میں موجود ان کے گھر کے اطراف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جاوید اختر اپنے بیان پر سرعام معافی مانگیں، ان کا بیان ناقابل برداشت ہے۔


این ڈی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جاوید اختر کا کہنا تھا کہ طالبان انسانی جذبات کو محسوس کرنے سے محروم ہیں، ہندو نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سنگھ (آر ایس ایس)، وشوa ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے حامیوں اور طالبان میں کوئی فرق نہیں۔

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بھارت میں کتنے ہی نظریات ہیں، بھارت میں رہنے والوں کی بڑی تعداد سیکولر ہے یہ لوگ کبھی طالبان سے متاثر نہیں ہو سکتے۔

نغمہ نگار نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ جو لوگ آر ایس ایس اور وی ایچ پی کو پسند کرتے ہیں دراصل وہ 1930ء کے نازی نظریے پر چل رہے ہیں۔
Load Next Story