لاہور آرمی میوزیم پاک فوج کی شجاعت اورقربانیوں کی لازوال داستان
تاریخی میوزیم میں پاکستان کی تاریخ اور دشمن کے ساتھ لڑی گئی جنگوں کی منظرکشی کی گئی ہے
لاہورکا آرمی میوزیم ہمیں تحریک آزادی، پاک فوج کی شجاعت اورقربانیوں اور ان شہدا کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اس پاک سرزمین کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔
یوم دفاع کی مناسبت عسکری حکام کی طرف سے میڈیانمائندوں کو آرمی میوزیم کا دورہ کروایاگیا، اس موقع پرپاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے شہداکی یادگارپرسلامی دی اورپھول پیش کیے اورفاتحہ خوانی کی گئی۔
اگست دوہزار سترہ میں تعمیرہونیوالےآرمی میوزیم کاافتتاح چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کیاتھا، اس تاریخی میوزیم میں پاکستان کی تاریخ اور دشمن کے ساتھ لڑی گئی جنگوں کی منظرکشی کی گئی ہے۔
پاکستان کی پہلی آئین سازاسمبلی میں بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اورمحترمہ فاطمہ جناح کے لارڈماونٹ بیٹن کےمجسموں سمیت 1947 میں ہندوستان سے ہجرت کرکے آنیوالوں مہاجرین کی منظرکشی آبدیدہ کردیتی ہے۔
آرمی میوزیم میں تحریک پاکستان کی تاریخ اور ورثے کو بھی پیش کیا گیا ہے، میوزیم کامقصد تاریخ سے متعلق معلومات اور آگاہی فراہم کرناہے۔
میوزیم میں نشان حیدر گیلری، سیاچن پر زندگی، دہشتگردی کیخلاف جنگ، شہداء اور کشمیر کارنر کے بھی شعبے قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح میوزیم میں قائد، فوج اور جنگی تاریخ کے شعبے بھی قائم کیے گئے ہیں جب کہ آرمی میوزیم میں اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستانی کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
اس میوزیم میں بھارت کے ساتھ لڑی گئی 1965 اور 1971 کی جنگوں کے مناظر،دشمن سے مقابلوں ، سیاچن محاذ سمیت جنگوں کے دوران قبضے میں لئے گئے دشمن کے جنگی سازوسامان کوبھی دکھایاگیاہے۔
اسی طرح قدیم اورجدید جنگی ہتھیاروں کی گیلریز کے علاوہ 1947 سے 2016 تک کے شہداکے نام ، نشان حیدرپانیوالے قوم کے سپوتوں اورکی گیلریاں بھی موجود ہیں۔
آرمی پبلک اسکول پشاورپرہوئے دہشت گرد حملے اوردہشت گردوں کیخلاف جنگ کاالگ سیکشن بنایاگیاہے جب کہ میوزیم کے بیرونی حصے میں ٹینک ،ہیلی کاپٹر جنگلی جہاز اور 1971 کی جنگ میں پکڑے گئے بھارتی ٹینک بھی موجود ہیں، یہ میوزیم ہفتے میں چاردن سیاحوں کے لئے کھلارہتا ہے۔