گھریلو تشدد کیس عدالت نے ہنی سنگھ اور اہلیہ کو صلح کا مشورہ دے دیا

یو یو ہنی سنگھ نے آئندہ سماعت ان کیمرہ کرانے کے لیے درخواست دائر کردی ہے


ویب ڈیسک September 04, 2021
یو یو ہنی سنگھ نے آئندہ سماعت ان کیمرہ کرانے کے لیے درخواست دائر کردی ہے - فوٹو:فائل

KARACHI: گھریلو تشدد کیس میں عدالت نے مشہور میوزک ریپر یو یو ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شیلنی تلوار کو آپس میں صلح کا مشورہ دے دیا ہے۔

دہلی کی مقامی عدالت میں یو یو ہنی سنگھ کے خلاف اہلیہ پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی جس میں گلوکار پہلی مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت میٹروپولیٹن مجیسٹریٹ کے چیمبر میں ہوئی۔

عدالت نے اہلیہ شیلنی تلوار کو وکیل کی موجودگی میں سسرال سے اپنا سامان اٹھنے اور سامان کی ویڈیو اور فہرست بنا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ اگلی سماعت پر شیلنی کے گھر اور ان کی جانب سے دائر 20 لاکھ روپے کے ہرجانے پر بحث کی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد میٹروپولیٹن مجیسٹریٹ نے دونوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ آپس میں صلح کرلیں تو بہتر رہے گا۔ جس پر یو یو ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ نے جواب دیا کہ اس بارے میں ہم سوچیں گے۔

دوسری جانب یو یو ہنی سنگھ نے اپیل دائر کی ہے کہ کیس کی آئندہ سماعت ان کیمرہ کی جائے۔

خیال رہے کہ شیلنی تلوار نے شوہر یو یو ہنی سنگھ کی جانب سے جسمانی، زبانی اور نفسیاتی طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور لڑکیوں سے جنسی تعلقات رکھنے کے خلاف دہلی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ کیس کی گزشتہ دونوں سماعت میں گلوکار پیش نہیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 3 ستمبر کو ہرصورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں