سائبر کرائم نے خواتین کو بلیک میل کرنے والے عادی مجرم کو گرفتار کرلیا

ملزم اپنی دکان میں آنے والی خواتین گاہکوں سے دوستی کرکے اور پھر ان کی فحش ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا


ویب ڈیسک September 04, 2021
ملزم اپنی دکان میں آنے والی خواتین گاہکوں سے دوستی کرکے اور پھر ان کی فحش ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔(فوٹو: فائل)

ATTOCK: ایف آئی اے سائبرکرائم نے خواتین کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے عادی بلیک میلر کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی نے سوشل میڈیا پر خواتین کو بلیک میل کرنے والے عادی مجرم کو گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ملزم یوسف ولد آزاد کو پی ای سی اے ایکٹ 2016 کے مقدمہ ایف آئی آر 31/2021 کے تحت 20،21،24 کے اندراج کے 24 گھنٹوں کے اندر کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے،عمران ریاض کے مطابق ملزم اپنی موبائل شاپ پر خواتین گاہکوں سے ابتداء میں دوستی اور پھر ان کی فحش ویڈیوز بنانے، دھمکیاں دینے اور انہیں بلیک میل کرنے کا مرتکب پایا گیا۔

گرفتار ملزم متاثرہ خواتین کی ویڈیوز سوشل میڈیا اورفحش ویب سائٹس پرپھیلانے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم کے دو فونز اور ایک لیپ ٹاپ اور آلات کو مزید تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کی خاتون کاؤنسلر دیگر متاثرین سے رابطہ کر رہی ہے تاکہ ان سے ملاقات کا بندوبست کیا جا سکے، جب کہ انہیں ذہنی دباؤ سے باہر لانے اور یہ باور کروایا جائے کہ انھیں مزید ہراساں کیے جانے کا خطرہ نہیں ہے کیونکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عمران ریاض کے مطابق ایک اور کارروائی میں خواتین کو ہراساں کرنے والے مفرور ملزم رضوان کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے خلاف واٹس ایپ کے ذریعے خواتین کو ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ ملزم رضوان ولداحسان مفرور تھا، جسے چھوٹا میدان ، اورنگ آباد،ناظم آباد پر کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں