سپریم کورٹ کا فیصلہ یوٹیلٹی اسٹورز کے 441 ملازمین نوکریوں سے برطرف

حکم نامے کا اطلاق برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت بحال ملازمین پر ہوگا۔


حسیب حنیف September 05, 2021
بحالی کے وقت حاصل مالیاتی فوائد وصول اور بحالی کے بعد تنخواہوں اور الاؤنسز کے تحت حاصل رقم واپس نہیں لی جائے گی، حکم نامہ۔ فوٹو : فائل

سوئی سدرن کے بعد یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن سے سیکڑوں ملازمین نوکریوں سے فارغ جب کہ سیکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے آفس آرڈر کے مطابق برطرف کرنے کے حکم نامے سے 441 ملازمین متاثر ہوں گے، چیف فنانشل آفیسر سے برطرف ملازمین کو ادا کی گئی رقم کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی،حکم نامے کا اطلاق برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت بحال ملازمین پر ہو گا۔

متعلقہ زونل منیجرز، گریڈ 13 تک کے ملازمین کے خلاف ہیڈ آفس کی سطح پر کارروائی ہو گی، گریڈ 14 یا اس سے اوپر برطرف ملازمین کے خلاف ہیڈ آفس کی سطح پر کارروائی ہو گی، بحالی کے وقت حاصل کیے گئے مالیاتی فوائد ملازمین سے ریکور کیے جائیں گے، بحالی کے بعد تنخواہوں اور الاؤنسز کے تحت حاصل کی گئی رقم واپس نہیں لی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت فیصلہ جاری کیا تھا، فیصلے کے تحت بحال ملازمین سے متعلق 17 اگست کو فیصلہ جاری کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |