اسلام آباد پولیس کی مبینہ فائرنگ سے تاجر قتل ساتھی زخمی
پل کے پاس بیٹھے پولیس اہلکاروں نے بغیر پوچھے اندھا دھندفائرنگ کر کے اسے موت کی نیند سلا دیا، برادر نسبتی بلال گوندل
وفاقی دارالحکومت میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں وفاقی پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے تاجر قتل جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔
مقتول تاجر کے برادر نسبتی بلال گوندل کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران شاہد تارڑمنڈی بہاؤالدین سے سپلائی کیلیے دودھ کا ٹینکرلارہے تھا سائیں مرچو دربارکے قریب ٹائر پنکچر ہوگیاجس پروہ موٹرسائیکل پر ملازم کے ہمراہ PSO کے پمپ کی طرف جا رہا تھا کہ لوہے کے پل کے پاس بیٹھے پولیس اہلکاروں نے بغیر پوچھے اندھا دھندفائرنگ کر کے اسے موت کی نیند سلا دیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی حالت میں پمزہسپتال میں زیرعلاج ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تاجروں نے فوری طور پرکمپلیکس اسپتال پہنچ کرمقتول تاجر اور ان کے ورثا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جس کے بعدمیت کو لیکر کشمیر ہائی وے جہاں پر وقوعہ ہوا تھا پہنچ گئے اور سڑک بلاک کرکے وفاقی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی، کشمیر ہائی وے کئی گھنٹے تک بلاک رہی، پانچ گھنٹے کشمیر ہائی وے پرطویل احتجاج کے بعد پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔