اسمارٹ فون کی فروخت پہلی بار 1 ارب سے تجاوز کرگئی
2013 میں موبائل فون کی فروخت 1 ارب 80 کروڑ، اسمارٹ فون کاحصہ 55 فیصد رہا
دنیا بھر میں اسمارٹ فون کی فروخت 2013 میں پہلی بار 1 ارب یونٹس سے تجاوز کرگئی جبکہ کورین کمپنی سام سنگ نے اپنی سرفہرست پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔
مارکیٹ ریسرچ فرم آئی ڈی سی کے سروے کے مطابق گزشتہ سال اسمارٹ فون کی فروخت 38.4 فیصد کے اضافے سے 1 ارب 4 لاکھ رہی جس میں سرفہرست اسمارٹ فون فروخت کنندہ سام سنگ کا حصہ 31.3فیصد اور ایپل کا 15.3فیصد رہا۔ سروے کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر 1 ارب80 کروڑ موبائل فون فروخت کیے گئے جس میں سے اسمارٹ فون کا حصہ 55فیصد رہا۔
آئی ڈی سی کے مطابق 2011 میں اسمارٹ فون کی فروخت 49کروڑ44 لاکھ تھی جو صرف 2 سال میں بڑھ کر دگنی ہو گئی ہے جس سے اسمارٹ فون کی دنیا بھر میں مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ سروے کے مطاقب جنوبی کورین فرم سام سنگ کی فروخت میں 42.9 فیصد اور ایپل کی فروخت میں 12.9 فیصد کا اضافہ ہوا، چینی ہواوے اسمارٹ فون کی عالمی مارکیٹ میں پوزیشن 4.9فیصد شیئر کے ساتھ تیسری رہی جبکہ جنوبی کورین ایل جی کا نمبر 4.8فیصد کے ساتھ چوتھا اور چینی لینووو کا نمبر 4.5فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ پانچواں رہا۔