ڈی جی آئی ایس آئی کی طالبان رہنما گلبدین حکمت یار سے ملاقات

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے گلبدین حکمت یار کے علاوہ دیگر طالبان سے بھی ملاقات کی، افغان میڈیا


ویب ڈیسک September 05, 2021
ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے گلبدین حکمت یار کے علاوہ دیگر طالبان سے بھی ملاقات کی، افغان میڈیا۔ فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD: دورہ کابل کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی نے طالبان رہنما گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی۔

افغان میڈیا کے مطابق دورہ کابل کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے طالبان رہنما گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال اور افغان حکومت کے قیام میں درپیش آنے والے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے گلبدین حکمت یار کے علاوہ دیگر طالبان سے بھی ملاقات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں