تامل اداکار نے امیتابھ بچن کو زارو قطار رلادیا
امیتابھ بچن نے رونے کی وجہ بلاگ پوسٹ میں مداحوں سے شئیر بھی کی
مشہور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن تامل اداکار کا گانا سن کر زارو قطار روپڑے۔
بھارتی اداکار امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں، کبھی بھی کوئی پیغام دینا ہو یا اپنے جذبات کا اظہار بگ بی ٹوئٹر یا بلاگ پیج پر فوراً اپنے چاہنے والوں اور مداحوں کے ساتھ تاثرات شئیر کرتے ہیں تاہم چند روز قبل امیتابھ بچن مشہور تامل اداکار سوریا کی فلم کا گانا سن کر زار و قطار روپڑے اور سوشل میڈیا پر شئیر بھی کیا۔
امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں انتہائی جذباتی پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی وقت ہماری امیدوں سے بڑھ کر وقت لاتا ہے، گزشتہ رات میں اس قدر جذبات میں تھا کہ مجھے اپنے آنسوؤں کو روکنا مشکل ہورہا تھا، ہر لمحہ میری آنکھوں میں آنسوؤں کا سیلاب تھا، وہ لمحہ یہاں شئیر تو نہیں کرسکتا لیکن الفاظ میں کچھ اس طرح کہہ سکتا ہوں۔
امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ تامل سپر اسٹار سوریا کی فلم کا ایک گانا جس میں ایک سین انتہائی دلبرداشتہ تھا تاہم اس سین نے گزشتہ رات مجھ پر ایک الگ کی کیفیت طاری کردی، انتہائی حقیقت سے قریب جس کی وجہ سے میں اپنے آنسوؤں کو نہیں روک سکا، یہ باپ اور بیٹے کے درمیان جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتا ہے۔
امیتابھ بچن کو تامل اداکار سوریا کی فلم کے گانے نے اس قدر متاثر کیا کہ انہوں نے گانے کا ترجمہ بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔