حماس کے آتش گیر غباروں سے اسرائیل پر متعدد حملے

حماس نے اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی کے خلاد شدید احتجاج بھی کیا


ویب ڈیسک September 05, 2021
حماس نے اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا، فوٹو: سوشل میڈیا

غزہ کی پٹی میں حماس کے نقاب پہنے کارکنان نے درجنوں آتش گیر غبارے اسرائیل پر داغے تاہم ان حملوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے اسرائیل پر آتش گیر غباروں سے حملے کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پہنے حماس کے کارکنان درجنوں آتش گیر غبارے اسرائیل کی جانب چھوڑ رہے ہیں۔

Hammas Attack on Isreal 2

حماس نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت سرحد پر سیکڑوں افراد نے احتجاج بھی کیا تھا۔ آتش گیر غباروں سے حملے بھی اسرائیلی ناکہ بندی کیخلاف احتجاجاً کیے جا رہے ہیں۔

Hammas Attack on Isreal 5

حماس کی جانب سے آن لائن پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکنان نے اسرائیلی فورسز کے ساتھ حالیہ جھڑپوں میں شہید ہونے والوں کی تصویریں بھی اُٹھا رکھی ہیں اور اسرائیل مخالف نعرے لگا رہے ہیں۔

Hammas Attack on Isreal 1

ادھر اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے ناکہ بندی ختم کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکہ بندی حماس کو علاقے میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ سے روکنے کے لیے ضروری ہے۔

Hammas Attack on Isreal 3

اسرائیل کے جنوب میں آتش گیر غباروں کے حملے میں آگ لگنے یا کسی کے زخمی ہونے کی فوری اطلاع نہیں ملی ہے۔

Hammas Attack on Isreal 4

واضح رہے کہ اسرائیل میں قائم ہونے والی نئی حکومت نے حماس کے آتش غیر غباروں کے حملے کا جواب میزائل حملوں سے دیا ہے جس میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں