سونے کی قیمت 200 روپے کی کمی سے 51600 روپے تولہ ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1257 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا


Business Reporter January 30, 2014
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1257 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1257 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور172 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر51600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44228 روپے ہوگئی جبکہ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے825 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 707.14 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں