لاہور میں رشتہ دار نے خاتون سے زیادتی کے بعد آگ لگاکر نہر میں پھینک دیا

خاتون کا قریبی رشتہ دار کھانا کھلانے کے بہانے انہیں باہر لے گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس


ویب ڈیسک September 05, 2021
خاتون کا قریبی رشتہ دار کھانا کھلانے کے بہانے انہیں باہر لے گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس

فیروز والہ میں خاتون سے زیادتی کے بعد آگ لگاکر ملزم نے نہر میں پھینک دیا۔

لاہور کے قریب فیروزوالہ میں خاتون کے قریبی رشتہ دار نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگاکر نہر میں پھینک دیا، پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت ارم کے نام سے ہوئی جو شریف پارک کی رہائشی ہے، انہوں نے 5 سال قبل عامر نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی جب کہ ان کا خاوند بیرون ملک مقیم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات خاتون کا قریبی رشتہ دار کھانا کھلانے کے بہانے ساتھ باہر لے گیا اور پھر زیادتی کے بعد خاتون کو آگ لگا کر خانپور نہر میں پھینک دیا، خاتون کے شور سے قریبی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت انہیں بچایا اور ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کیا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔