سوئٹزرلینڈ ’ہم جنس پرستوں کی شادی‘ کی حمایت میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

سوئٹزرلینڈ میں ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کو قانونی حیثیت دینے کے حوالے سے 26 ستمبر کو ریفرنڈم ہوگا


ویب ڈیسک September 05, 2021
ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کی اجازت کے لیے ریفرنڈم ہوگا، فوٹو: فائل

سوئٹزرلینڈ میں ہزاروں افراد نے ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کو قانونی حیثیت دینے کی حمایت میں ایک بڑا مظاہرہ کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں 20 ہزار شہریوں نے ہم جنس پرست افراد کے شادی کی حمایت میں ''پرائیڈ مارچ'' کیا۔ مظاہرین نے بینر اُٹھا رکھے تھے جس میں ''شادی کا حق سب کے لیے'' سمیت ہم جنس پرستوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

یہ خبر پڑھیں : یورپی یونین کا ہم جنس پرستوں کے حقوق کا تحفظ نہ کرنے پر پولینڈ کیخلاف کارروائی پرغور

'پرائیڈ مارچ' کے مظاہرین نے ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کو قانونی حیثیت دینے کے حوالے سے اس ماہ ہونے والے ریفرنڈم میں ہم جنس پرست کمیونیٹی کو اپنی حمایت کا یقین بھی دلایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ہنگری میں ہم جنس پرستی کیخلاف قانون پر ریفرنڈم کا اعلان

واضح رہے کہ یورپی ممالک میں سوئٹزرلینڈ اُن چند ممالک میں سے ایک ہے جنھوں نے تاحال ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کی اجازت نہیں دی ہے تاہم اب سوئٹزرلینڈ میں یم جنس پرستوں کو شادی کی قانونی حیثیت دینے کے لیے 26 ستمبر کو ریفرنڈم کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔