لڑکی سے واٹس ایپ پر نکاح کرکے گھر سے بھگا کر لے جانے والا ملزم گرفتار

واقعہ اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی


ویب ڈیسک September 05, 2021
واقعہ اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی (فوٹو : انٹرنیٹ)

کورال میں لڑکی سے واٹس ایپ پر نکاح کے بعد اسے ورغلا کر ساتھ لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں لڑکی سے واٹس ایپ پر نکاح کرنے بعد ازاں اسے گھر سے بھگا کر لے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ارشد محمود کے خلاف اس جرم میں 365 بی کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزم نے لڑکی کے ساتھ وٹس ایپ کے ذریعے نکاح کیا بعد ازاں اسے ورغلا کر ساتھ لے گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں