عوام کو خدمات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلی خیبر پختونخوا

عوامی مسائل کے حل کے لیے وزیراعلی سیکریٹریٹ میں شکایت سیل قائم، عوام براہ راست شکایت سیل سے رابطہ کریں، وزیر اعلی


ویب ڈیسک September 05, 2021
عوامی مسائل کے حل کے لیے وزیراعلی سیکریٹریٹ میں شکایت سیل قائم، عوام براہ راست شکایت سیل سے رابطہ کریں، وزیر اعلی۔(فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے حیات آباد میں عوامی شکایات پر نوٹس پی ڈی اے کو صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی محمود خان کا کہنا ہے کہ پشاور کی سڑکوں، گلیوں میں خود پھرتا ہوں تمام مسائل پر نظر ہے۔ عوام کو خدمات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام سرکاری ادارے عوامی خدمت کو شعار بنائیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے حیات آباد میں پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کو برساتی نالوں اور شہر کے دیگر مقامات پر صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے، جس کے بعد پی ڈی اے اہل کاروں نے برساتی نالوں اور دیگر مقامات کی صفائی کا عمل شروع کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور ریوائیول پلان کے ذریعے پشاور کی عظمت رفتہ بحال کررہے ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے وزیراعلی سیکریٹریٹ میں شکایت سیل قائم کیا گیا ہے، عوام براہ راست شکایت سیل سے رابطہ کر کے شکایات درج کروائیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔