پنجشیر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ترجمان طالبان

احمد مسعود کی سربراہی میں قائم قومی مزاحمتی فورس نے طالبان کے دعوے کو مسترد کردیا


ویب ڈیسک September 06, 2021
طالبان نے مقام ولایت پر تصاویر بھی بنوائیں، فوٹو: ٹوئٹر

KARACHI: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے وادی پنجشیر کے دارالخلافہ، گورنرہاؤس اور پولیس ہیڈ کوارٹر سمیت پوری وادی کا کنٹرول حاصل کرلینے کا دعویٰ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے پوری وادی کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس کے بعد پورے افغانستان میں طالبان کی عمل داری قائم ہوگئی ہے۔

یہ پڑھیں: پنجشیر؛ احمد مسعود کا طالبان کو پسپا کرنے اور بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ


ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں پنجشیر میں عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجشیر کے لوگ ہمارے بھائی ہیں، ہم وہاں فوجی کارروائی نہیں چاہتے تھے بلکہ ایک گولی چلائے بغیر پُرامن حل نکالنا چاہتے تھے تاہم کچھ لوگ افغانستان کو ہمیشہ جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں : احمد مسعود نے طالبان سے مذاکرات کیلیے مشروط آمادگی ظاہر کردی


ادھر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اشرف غنی دور کے نائب صدر امر اللہ صالح طالبان کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے ازبکستان فرار ہوگئے ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔


دوسری جانب قومی مزاحمی فورس نے طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجشیر کے اہم سیکیورٹی مقامات پر اب بھی ہمارا کنٹرول ہے اور طالبان کو پیش قدمی سے روک دیا ہے۔



قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ شمالی اتحاد اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کا امکان ہے اور اس حوالے سے شمالی اتحاد کے سربراہ احمد مسعود نے طالبان کے ساتھ مذاکرات پر مشروط آمادگی بھی ظاہر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں