عاصمہ رانی قتل کیس میں باقاعدہ صلح ہوگئی

مقتولہ کے والد نے آفریدی قبائل کے معافی مانگنے پر مجاہد آفریدی کو معاف کر دیا

مقتولہ کے والد نے آفریدی قبائل کے معافی مانگنے پر مجاہد آفریدی کو معاف کر دیا ۔ فوٹو : فائل

کوہاٹ میں لکی مروت کی رہائشی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس میں باقاعدہ صلح ہوگئی۔

مقتولہ کے والد نے مجاہد آفریدی کی جانب سے آفریدی قبائل کے معافی مانگنے پر اللہ کی رضا کی خاطر معاف کر دیا، لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں مجاہد آفریدی کے خاندان نے پشتون روایات کے مطابق ننواتے کیا۔ اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں میں آفریدی قوم کے عمائدین نے شرکت کی۔


جنہوں نے مجاہد آفریری کی غلطی پر معافی مانگی، جس پر عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر نے آفریدی قوم اور مجاہد آفریدی خاندان کی ننواتے کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ملزم کو مجرم ثابت کرنا تھا جو پورا ہوا، ہم نے اللہ کی رضا کی خاطر مجاہد آفریدی کو معاف کیا۔

مجاہد آفریدی نے جنوری 2018ء میں فائرنگ کر کے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو قتل کیا تھا، مجاہد آفریدی قتل کے فوری بعد دبئی فرار ہو گیا تھا، خیبر پختونخوا پولیس نے مجاہد آفریدی کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا تھا ایک ماہ قبل مجاہد آفریدی کو عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔
Load Next Story