اویس نورانی سازشی عناصر کے ہاتھوں یرغمال ہیں صاحبزادہ زبیر

جے یو پی کو بچانے کی آخری کوشش کی، ان کے غیر لچکدار رویے نے خادمین کو مایوس کیا


Press Release January 30, 2014
پارٹی کارکنان شاہ احمد نورانی ؒکے بنائے ہوئے دستور کے ساتھ ہیں، سربراہ ملی یکجہتی کونسل فوٹو : فائل

ISLAMABAD: جمعیت علماء پاکستان کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان شاہ احمد نورانی ؒکے بنائے ہوئے دستور کے ساتھ ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ جماعت کو مزید گروپ بندی سے بچانے کیلیے شاہ اویس نورانی سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی، ان کے غیر لچکداررویے نے مجھے اور خادمین جمعیت کو بے حد مایوس کیا ، ہم نے آخری کوشش کر کے دیکھ لی اور اویس نورانی سے کہا کہ جے یو پی کا موجودہ دستور ان کے والد مرحوم کا بنایا ہوا ہے اور ہم نے اس کی پابندی کاحلف اٹھایا ہے، مگر وہ سازشی عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں اور اپنا علیحدہ گروپ بنانے پر بضد ہیں۔ صاحبزادہ زبیر نے جے یو پی کے خادمین سے اپیل کی کہ وہ مولانا شاہ احمد نورانی ؒ کے بنائے ہوئے دستور اور ان کی منتخب شوریٰ کا تحفظ کرتے ہوئے نظام مصطفیٰ ؐ کے نفاذ کیلیے کمربستہ ہو جائیں۔



انہوں نے کہا کہ وہ پیر عبدالخالق بھرچونڈی اور پیر میاں عبدالباقی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اتحاد کی خاطر اس ملاقات کے لیے اہم کردار ادا کیا اور اس ملاقات میں موجود بھی تھے۔ میں نے بے حد کوشش کی کہ جن لوگوں کو جرم بے گناہی کی سزا میں پارٹی سے خارج کیا گیا انہیں واپس لے لیا جائے، کیونکہ یہ کارکنان جے یوپی کا سرمایہ ہیں اور ان لوگوں نے مولانا نورانی ؒ کے زیر سایہ تربیت حاصل کی ہے اور انہیں شاہ احمد نورانی کا اعتماد حاصل رہا ہے، مگر وہ ان کو واپس لینے پر ہرگز تیار نہیں۔ میں اب بھی شاہ احمد نورانی کے وفاداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان کی جماعت کا تحفظ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں