آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی


Sports Reporter September 06, 2021
یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

آصف علی اور خوشدل شاہ کی واپسی ہوگئی۔ پندرہ رکنی اسکواڈ میں پانچ بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، چار آل راؤنڈرز اور چار فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔

یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی، اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں، ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو رکھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔