پاک فضائیہ کے اشتراک سے علی ظفرنے یوم دفاع پرنیا نغمہ جاری کردیا

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفرکے خوبصورت گانے کوبے حد سراہا جارہا ہے


ویب ڈیسک September 06, 2021
نغمے میں میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کوخراج تحسین پیش کیا جارہا ہے: فوٹو: فائل

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے یوم دفاع کے موقع پر نیا نغمہ جاری کردیا۔

معروف گلوکارواداکار علی ظفر نے یوم دفاع کے موقع پر'میں اڑا ' نغمہ جاری کیا جومداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

علی ظفر کا نغمہ پاک فضائیہ کے اشتراک سے تیارکیا گیا ہے جس میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کوخراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفرکے خوبصورت گانے کو بے حد سراہا جارہا ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔