اسلام آباد ایئرپورٹ پرآئس منشیات کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 18 کلو گرام سے زائد آئس منشیات برآمد ہوئی ہے، اے ایس ایف


ویب ڈیسک September 06, 2021
ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 18 کلو گرام سے زائد آئس منشیات برآمد ہوئی ہے، اے ایس ایف۔ فوٹو:فائل

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی آئس منشیات کی بڑی مقدار بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق بحرین جانے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر 187 کی بریفنگ جاری تھی کہ پشاور اور خیبر ایجنسی کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے 5 مسافروں جان محمد، عبد القدیر، وسید خان، محمد آصف اور محمد اعجاز سامان سمیت ائیرپورٹ پہنچے، جن کے سامان کو چیک کیا گیا تو ٹرالی بیگوں میں مختلف طریقوں سے منشیات چھپائی گئی تھی۔

اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 18 کلو گرام سے زائد آئس منشیات برآمد ہوئی ہے، جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے ہے، ملزمان کو سامان و برآمد شدہ آئس سمیت حراست میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں