میرا کو 60 لاکھ فنڈز دینے والے امریکیوں نے ’’شفقت کارڈیو مدر کیئر جنرل اسپتال‘‘ کے اعلان پر شکوک کا اظہار

کچھ افراد نے میرا کے خلاف امریکا اورپاکستان میں قانونی کارروائی کے لیے اپنے وکلاء سے بھی رابطہ کرلیا

کچھ افراد نے میرا کے خلاف امریکا اورپاکستان میں قانونی کارروائی کے لیے اپنے وکلاء سے بھی رابطہ کرلیا . فوٹو: فائل

اداکارہ میرا کے پاکستان میں '' شفقت جنرل ٹرسٹ اسپتال'' کی تعمیر کے لیے تقریباً 60 لاکھ پاکستانی روپے فنڈزدینے والے امریکیوں نے پہلے پروجیکٹ کومکمل کیے بناء '' شفقت کارڈیو مد ر کیئر جنرل '' کے نام سے اسپتال بنانے کے اعلان پرشکوک کااظہارکرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔


ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ میرا کی طرف سے گزشتہ روزکی جانے والی پریس کانفرنس میں جونہی اسپتال کے نام کا تذکرہ ہوا توان کو امداد کے لیے امریکی ڈالر دینے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ایک دوسرے کوفون پراداکارہ میرا کی جانب سے کسی اورنام سے اسپتال بنانے کے پروجیکٹ کے علاوہ ان کے شوہرکیپٹن نوید کی عدم موجودگی کے حوالے سے بھی بات کرتے رہے۔ جب کہ کچھ نے توان کے خلاف امریکا اورپاکستان میں قانونی کارروائی کے لیے اپنے وکلاء سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکا میں جن لوگوں نے اسپتال کے لیے فنڈز دیے تھے وہ چاہتے ہیں کہ یہ رقم اسی پروجیکٹ پرخرچ کی جائے لیکن اداکارہ میرا نے سیالکوٹ میں زمین ملنے سے قبل ہی اپنے اسپتال کا نام ہی تبدیل کردیا ہے۔ اس حوالے سے آئندہ چند روزمیں اداکارہ میرا کے خلاف فراڈ کرنے کی بنیاد پرقانونی کارروائی کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔
Load Next Story