پاکستان کے شاہین آفریدی کا ایک اور اعزاز
آئی سی سی کے پلئیر آف دی منتھ کے لیے شاہین شاہ آفریدی کی نامزدگی
KARACHI:
آئی سی سی نے پلئیر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔
اگست کے پلئیر آف دی منتھ کے لیے نامزد تین بہترین پرفارمرز میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی نامزدگی ہوئی ہے۔ زمبابوے کے خلاف سیریز میں شاہین شاہ آفریدی نے بہترین پلیئر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور بھارت کے جسپریت بھمرا بھی نامزدگیوں کی فہرست کا حصہ بنے ہیں۔ کسی ایک بہترین کرکٹر کے چناؤ کے ووٹنگ پراسس میں آئی سی سی کی نامزد کردہ کمیٹی ارکان کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی آرا کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔
شائقین ووٹ کے ذریعے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ آئی سی سی ایک ماہ بعد اگست کے بہترین کرکٹر کے نام کا اعلان کرے گی۔